آسٹریلین وفد کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمد، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

274
کراچی : آسٹریلوی ٹیم کی ممکنہ آمد کے سلسلے میں سیکورٹی وفد کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹردورے کے موقع پرلیاگیا گروپ فوٹو

کراچی(رپورٹ سید وزیرعلی قادری)آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے3 رکنی سیکیورٹی وفدنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ آسٹریلیا کی سیکوٹی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دورے کے موقع پر ڈریسنگ روم، گرائونڈ اور پریکٹس ایریا کا جائز ہ لیاجبکہ یس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈنٹ ذیشان شفیق صدیقی نے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے متوقع میچز کے تناظر میں ایئرپورٹ، اسٹیڈیم، شاہراہوں اور ہوٹل پر کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔آسٹریلین وفد میں بنجامن کارل اولیور، گرینڈن جیرارڈ اور سٹورٹ اینڈریو بیلی شامل تھے۔وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے ممکنہ کرکٹ میچوں کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ مہمان وفد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچز کا بھی جائزہ لے گا، جس کے بعد وہ لاہور اور پنڈی کے اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا