عشرت العباد، مراد علی شاہ اور ناصر شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ

245

دبئی ( آن لائن) سابق گورنر سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی تیاری میں شفافیت پر زور، مئیر کا انتخاب نمائندوں اور شو آف ہینڈز سے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے عشرت العباد کا کہنا تھا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی تیاری میں شفافیت کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر عشرت العباد نے تجویز دی کہ ایسا اسی صورت میں ہو گا
جب مئیر کا الیکشن، سیکرٹ بیلٹنگ سے نہیں بلکہ منتخب نمائندوں اور شو آف ہینڈ کے ذریعے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور بلدیاتی اداروں میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے ذریعے ہی عوام کی بھرپور خدمت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی جمہوری روایات کی پاسداری پر عمل پیرا رہتے ہوے لوکل گورنمنٹ اور صوبائی انتظامیہ کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت کو اولیت دیتی ہے۔