نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں سیوریج کی بدترین صورت حال پراظہارافسوس

156

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد بحالی تحریک کے کنوینر عاطف علی نے اپنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں سیوریج سے متاثرہ گلیوں کا دورہ کیا۔ اہل محلہ سے ملاقات کی اور بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے نام تحریک بحالی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے شکایت درج کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ اہل محلہ کو بھی اس ظلم کے خلاف نکلنا ہوگا اور اپنی آواز پہنچانی ہوگی، جماعت اسلامی اس موقع پر عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔