سینیٹ انتخاب‘شوکت ترین کے کاغدات نامزدگی چیلنج

129

پشاور (آئی این پی )مشیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے سینیٹ انتخاب کے لیے جمع کاغدات نامزدگی چیلنج، عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے الیکٹورل رول سرٹیفائیڈ نہ ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔ آر او کو شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کو خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی مالی نشست کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ مشیر خزانہ کے کاغذات نامزدگی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار شوکت امیر زادہ نے چیلنج کیا ہے ۔ شوکت امیرزادہ نے ریٹرننگ آفیسر کو شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں نہ الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں ۔ شوکت ترین کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع الیکٹورل رول سرٹیفائیڈ نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ ایوب آفریدی کی جانب سے سینیٹ سے استعفا دینے کے بعد سیٹ خالی ہوئی تھی ۔