پہلی بلاول بھٹو زرداری انٹر اسکول کھوکھو چمپئن شپ کاآغاز

290

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابو ریحان اسپورٹس کے زیر اہتمام اور محکمہ کھیل حکومت سندھ ، پاکستان کھو کھو فیڈریشن ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن ،سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن اور ویمن اسپورٹس کمپلیکس کراچی کے تعاون سے پہلی بلاول بھٹو زرداری گرلز انٹر اسکولز کھو کھو چمپئن شپ ویمن اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال کراچی میں منعقد کی گئی۔ ایونٹ میں کراچی کے معروف 12اسکولز نے شرکت کی جن میں کراچی گرامر اسکول ،گریس فل گرامر ہائی اسکول ،سندھ ماڈل اسکول ،دی کنٹری اسکول،پی ٹی ای اکیڈمی ،ٹرو کئیر اکیڈمی ،پریمئیر پبلک اسکول،لٹل اسکالر گرامر اسکول،عائشہ اسکول،المصطفیٰ اکیڈمی ،ٹی بی سی فائونڈیشن اسکول ،دی کڈز اکیڈمی اور رائل سٹی اسکول سسٹم شامل تھے۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کر کے میچز کا انعقاد کیا گیا۔ چمپئن شپ کا افتتاح ڈائرکٹر ویمن اسپورٹس کمپلیکس میڈم ناہیدہ نے کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن نے گرلز کھو کھو چیمپئن شپ یہاں منعقدکی۔ ہمارا مکمل تعاون مستقبل میں بھی ایسوسی ایشن کے ساتھ رہے گا۔