نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کا معاملہ، سمری رواں ہفتے صدر کو بھجوانے کا امکان

346

اسلام آباد:نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے پر وزارت قانون کی جانب سے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کی سمری صدر کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر قانون فروغ نسیم کو احکامات جاری کئے تھے، جس پر وزارت قانو ن نے سمری تیار کرلی گئی جو رواں ہفتے ایوان صدر بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔

نئے قانون کے تحت صدر مملکت عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تحریری مشاورت کریں گے، جس کے بعد نئے چیئر مین نیب کی تعیناتی عمل میں آئے گی ۔