رشوت خوری و بلیک میلنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ

140

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سینٹرل جیل سید منور حسن شاہ نے جیل قوانین کی خلاف ورزی اور سوشل میڈیا کی آڑ میں رشوت خوری و بلیک میلنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دے دیا ۔جیل ترجمان کے مطابق چند جیل اہلکاروں اور بعض سوشل میڈیا سے متعلق افراد نے مل کر ایس ایس پی جیل کے ٹریننگ پر بیرون شہر چلے جانے کا فائدہ اٹھا کر ایک نیٹ ورک بنالیا تھا جس کے ذریعے ناجائز مفادات پورے کیے جارہے تھے۔