200فلسطینیوں کے قتل کی تحقیقات چھپانے کی اسرائیلی کوشش

108

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے حال ہی میں غزہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے 200 فلسطینیوں کو ہلاک اور ہزاروں کو زخمی کرنے کے حوالے سے تحقیقات پر پردہ ڈالنے کی کوشش شروع کردی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے آنے پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ مضبوط ہوجائے گا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں تمام ہلاکتوں کی ذمے داری حماس پر ہے۔