طوفان ’’جواد ‘‘ آج بھارتی ساحلوں سے ٹکڑائے گا‘ محکمہ موسمیات

119

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان جواد آج بھارتی ریاست شمالی آندھرا پردیش اور جنوبی اڑیسہ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال اور شمال مشرقی بنگال کی طرف بڑھنے والے طوفان کے دوران 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ 5 دسمبر تک موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار کے بجائے تیز بارش اور پانی جمع ہونے سے گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ درخت اور کمزورکھمبوں کے بھی اکھڑ جانے کا خدشہ ہے۔