اوپیک اور اتحادی ممالک کا جنوری میں تیل کی پیداوار برقرار رکھنے کا فیصلہ

121

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور تیل پیدا کرنے والے دیگر بڑے ممالک نے جنوری کے لیے تیل کی پیداوار کا منصوبہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ سعودی عرب کی سربراہی میں تیل فراہم کرنے والے بلاک اور روس سمیت اتحادی ممالک نے یہ فیصلہ آن لائن وزراتی اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں وزرا نے جنوری میں تیل کی پیداوار میں 4 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کرنے کے منصوبے کی دوبارہ تصدیق کی ۔ بعض تجزیہ کاروں نے کہا تھا کہ کہ کورونا وائرس کی متغیر قسم اومیکرون کے باعث خام تیل کی مانگ میں اضافے کی توقعات کم ہونے سے اس منصوبے پر عمل روک دیا جائے گا۔ آن لائن اجلاس کے دوران وزرا نے منصوبے کو برقرار رکھنے کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی ، تاہم انہوں نے امریکااور دیگر ممالک کے ساتھ اختلافات سے اجتناب کرنے کو ترجیح دی ہے۔