اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کاآغاز آج سے ہوگا

379

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے اولمپیئن جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا،جہانگیر بٹ انوی ٹیشن ہاکی لیگ 4 دسمبر سے 10 دسمبر تک کھیلی جائے گی،میکسیکو اولمپک کے ہیرو جہانگیر بٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے زندگی بھر قومی کھیل کی خدمت کرتے رہے، کوآرڈینیٹر پی ایچ ایف کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے علامیہ کے مطابق کے ایچ اے نے قومی ہیرو میکسیکو اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ مرحوم اولمپیئن جہانگیر بٹ کے نام سے منسوب ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے، کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں 4 دسمبر سے شروع ہونے والی لیگ میں یوتھ ہاکی کلب ، حنیف خان الیون، گلبرگ ہاکی الیون، کراچی گلیڈی ایٹر الیون ، ملیر کینٹ الیون اور رینجرز الیون کی ٹیمیں شامل ہیں، لیگ کا فائنل 10 دسمبر کو شیڈول ہے،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق اولمپیئن جہانگیر بٹ کے نام سے منسوب ہاکی لیگ کے انعقاد کا عظیم اولمپیئن کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے کارناموں سے روشناس کرانا ہے، اولمپیئن جہانگیر بٹ میکسیکو اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ تھے وہ جب تک زندہ رہے ہاکی سے منسلک رہے انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے قومی کھیل کی خدمت کا سلسلہ زندگی کی آخری سانس تک جاری رکھا، جہانگیر بٹ قومی جونیئر ٹیم کے منیجر اور سلیکٹر بھی رہے۔ کے ایچ اے کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس ماجد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، امتیاز الحسن آرگنائزنگ سیکریٹری اور فیصل اسمعیل 7 روزہ لیگ میں امپائرز منیجر کے فرائض انجام دیں گے ۔