گال ٹیسٹ ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کلین سویپ کرلی

283

گال(جسارت نیوز)سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دے کر 2میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی،اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں قیمتی 24پوائنٹس حاصل کرلیے۔سری لنکن بولرز لستھ ایمبلڈنیا اور رمیش مینڈس کی شاندار بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم297رنز ہدف کے تعاقب میں132 رنز پر ڈھیر ہوگئی،لستھ ایمبلڈنیا اور رمیش مینڈس نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل دھننجایا ڈی سلواکے 155 اور پاتھم نیسانکاکے 66 رنز کی بدولت سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 345 رنز9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر کے مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلیے 297رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں میچ کے پانچویں اور آخری روز کالی آندھی 132 رنز بناسکی۔ سری لنکن بولرز لستھ ایمبلڈنیا اور رمیش مینڈس نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5 کھلاڑیو ں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عمدہ بیٹنگ پر دھننجایا ڈی سلوا کو میچ اور رمیش کو بولنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔