ممبئی ٹیسٹ، بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 221رنز بنالیے

107

ممبئی (جسارت نیوز)بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنالیے، نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جمعہ کو ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی اوپنرز ماینک اگروال اور شبھمان گل نے اننگز کا پر اعتماد انداز سے آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں80رنز بنائے ۔ شبھمان گل 44 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔