اپوزیشن نے کسی سیکورٹی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا، ن لیگ ترجمان

228
مریم اورنگزیب  کا وزیراعظم کو فساد،تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشور 

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تکبر، انا اور ضد نے انہیں کسی قومی مشاورت کے عمل کا حصہ بننے ہی نہیں دیا جو افسوسناک ہے،اپوزیشن نے قومی مفاد میں کبھی کسی سیکورٹی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

وفاقی  وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ،عمران صاحب کا کورونا پر کمیٹی کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے، عمران خان نے کشمیر سمیت قومی سلامتی کے کسی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا ،عمران خان نے آج تک کشمیر اور قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس  شریک نہ ہونا  اور کورونا پر کمیٹی کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی اور اپوزیشن کو دی جانے والی ہر بریفنگ کا عمران خان نے بائیکاٹ کیا،تنازعہ جموں و کشمیر اور ابھینندن کے معاملے پر عمران خان کا پارلیمانی اجلاسوں کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فاٹف جیسے اہم قومی مفاد کے مسئلے پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا جو انتہائی افسوسناک ہے ،عمران خان کو وزیراعظم کے منصب پہ بٹھانا  ہی افسوسناک ہے، پاکستان کے عوام کی زندگی اور ان کے مفاد پر نظرثانی کرتے ہوئے عمران صاحب استعفی دیں۔