مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گےِ، رہنما ن لیگ

199

مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی مرکزی راہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ نثارہ عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھوں گی،

خوتین پر تشدد کرنا ان کے حقوق سلب کرنا کہاں کا انصاف ہے۔اسلام عورت کو تحفظ فراہم کرتا ہے عورت پر تشدد کرنا اسلام کے منافی ہے،13روزہ خواتین مارچ کا مقصد خواتین کو تحفظ دینا اور لوگوں میں آگاہی پید ا کرنا ہے کہ وہ عورت سے عزت واحترم سے پیش آئیں۔

ان خیالا ت کا اظہار ممبر اسمبلی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی عزت کرنا کوئی جرم نہیں ہے ہمارے رسول نے بھی عورت کی عزت اور حقوق کے تحفظ کی بھی تلقین کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت انڈین غاصب فوج خواتین کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی اور ان کی عصمت دری کی جارہی ہے مسلمان ممالک کو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آواز بن کر ان پر ڈھائے جانے مظالم کو روکوانے کے لیے کردار ادا کرنا چائیے۔

نثارہ عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر کی خواتین کی نمائندگی کرنے اسمبلی میں گئی ہوں انشاء اللہ سہی مانوں میں خواتین کی نمائندہ ہونے کا حق ادا کرونگی،آزاد کشمیر میں خواتین کو بے پنا ہ مسائل سے دور چارہیں گھریلوی ناچاکی سے خواتین پر تشدد اور قتل کی جارہی ہیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بل پاس کرنے کے لیے تحریک کی جائے گی ۔