فوجی ‏تربیت میں شوٹنگ میں مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے، آرمی چیف

488

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جوان کی شوٹنگ مہارت اس کا طرہ امتیاز ہے بنیادی فوجی ‏تربیت میں شوٹنگ میں مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے 41ویں مقابلے اختتام پذیر ہوگیا، آرمی چیف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی، تقریب کا انعقاد جہلم گیر یژن میں کیا گیا۔

میگا شوٹنگ ایونٹ 26اکتوبر سے یکم دسمبر تک منعقدا ہوا،مقابلوں میں آرمی ، نیوی اور ایئرفورس کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا،آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے، سول آرمڈ فورسز اور شہریوں سمیت 2500سے زائد نشانہ بازوں نے  شرکت کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نشانہ بازی کی جگہ پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔