گزشتہ ایک ماہ کے دوران غاصب بھارتی فورسزکے ہاتھوں 20کشمیری شہید 

177

قابض بھارتی فورسزنے نومبرمیں20کشمیریوں کوشہید کیا۔

شہید ہونے والوں میں 8کشمیری نوجوانوں کوجعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے پرامن کشمیریوں پر بھارتی فوج کے تشدد، شیلنگ اورفائرنگ سے 18افراد زخمی ہوئے جبکہ 66افراد کوگرفتارکیا گیا۔ گرفتارافراد میں زیادہ تعداد طلبا کی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قا بھارتی فورسزنے نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں گھروں کوبھی نقصان پہنچایا۔ بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے نام پرمختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساں بھی کیا۔