چین کا پاکستانی وزیراعظم کے سی پیک کے حوالے سے مثبت بیانات کا خیرمقدم 

395

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پر یس کا نفرنس میں سی پیک پر پاکستانی وزیراعظم کے مثبت بیانات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے متعدد مرتبہ سی پیک پر مثبت بیانات دیئے ہیں، یہ پاکستان کی جانب سے چین پاک دوستی اور تعاون کو اہمیت دینے کی عکاسی ہے اور چین اس کو بے حد سراہتا ہے۔

وانگ وین بین نے زور دیا کہ چین پاکستان کیساتھ مل کر موجودہ منصوبوں کی بنیاد پر صنعت ،زراعت،سائنس و ٹیکنالوجی اور عوام کی روز مرہ زندگی سمیت مختلف میدانوں میں تعاون پر مزید توجہ مرکوز کرے گا اور سی پیک کو دی بیلٹ اینڈ روڈ کا مثالی منصوبہ بنانے کی کوشش کرتا رہے گا تاکہ دونوں ممالک نیز خطے کے عوام اس سے مستفید ہوں۔