بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ، 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے

103

کراچی( اسٹاف رپورٹر) زیڈ اے اسپورٹس کے زیر اہتمام منعقدہ بدر جعفری انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں ایل ای آر پی تیسرٹائون کرکٹ کلب نے حضرت شیریں کی شاندار سنچری کی بدولت ینگ کو آپریٹرز کرکٹ کلب کو 59 رنز سے شکست دیدی ایل ای آر پی تیسرٹائون کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز اسکور کئے حضرت شیریں نے 11 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 گیندوں پر شاندار سنچری 110 رنز اسکور کیے جبکہ ضیاء اللّٰہ خان نے 42 رنز اور محمد یوسف نے 20 رنز اسکور کیے ینگ کو آپریٹرز کرکٹ کلب کے عباس خان نے3 جبکہ عدنان سلیم نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں ینگ کو آپریٹرز کرکٹ کلب 221 رنز بناکر آئوٹ ہوگیا عباس خان نے 38 رنز ثناء اللّٰہ نے 30 رنز اور علی جسیم نے 29 رنز اسکور کیے ایل ای آر پی تیسرٹائون کرکٹ کلب کی جانب سے عدنان خان ، محمد زرین اور ارشد ملک نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹی ایم سی کلب نے شفقت اللّٰہ نیازی کی سنچری کی بدولت پاگ فرمان کرکٹ کلب کو 88 رنز سے شکست دیدی۔