محمد جاوید سربازی میر جمیل احمد و غلام محمد یادگاری فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ

185

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ینگ عید گاہ فٹبال کلب ساؤتھ کے زیر اہتمام شہدائے لیاری فٹبال گراؤنڈ بزنجو چوک پر آل کراچی محمد جاوید سربازی میر جمیل احمد و غلام محمد یادگاری فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں عید گا ہ اکیڈمی کی ٹیم نے خیبر اسٹار کو 2کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا عید گا ہ اکیڈمی کی فاروڈز لائن نے مشترکہ موومنٹ بناکرخیبر اسٹارکے ڈیفنڈر کیلئے مشکلات پیدا کی دونوں ٹیموں نے بہترین موومنٹ اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اس میچ کے مہمان خصوصی پاکستان کے نوجوان انٹر نیشنل فٹبالر نعمان ڈوڈو تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اس موقع پر آر گنائزر سیکرٹیری ملا نوید احمد ،خالد حسین خالص ،شہرو ز بلوچ میر محسن بھیان کے ہمرا ہ تھے۔