پنجاب : بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی سرکار کا جنازہ نکل جائیگا، عظمیٰ بخاری

79

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تبدیلی سرکار کا جنازہ نکل جائے گا۔آج الیکشن کمیشن نے بھی پنجاب حکومت کو دسمبر تک قانون سازی مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی عوامی غیظ و غضب سے بچنے کیلئے اپنے حلقوں میں نہیں جارہے۔عظمیٰ بخاری نے حسان خاور کو بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حسان صاحب جب آپکو لوگ غیر منتخب کا طعنہ دیتے ہیں تو ہمیں اچھا نہیں لگتا۔میرا مشورہ ہے کہ آپ اس بار بلدیاتی الیکشن لڑ لیں ۔انہوں نے کہا کہ حسان صاحب ’’نو عمران اونلی عوام ‘‘ ہی اب چلے گا۔لوگ ان سے اتنے بدزن ہیں کہ انکے جلسوں اور پارٹی میٹنگز میں انہی کیخلاف نعرے لگ رہے ہیں باتیں ہورہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن سے فرار کے لیے پی ٹی آئی نے ہر حربہ استعمال کیالیکن آخر کار قابو میں آگئے۔ضمنی انتخابات اور کنٹونمنٹ بورڈ میں شکست کے خوف سے تحریک انصاف پریشان تھی۔