چینی کی قیمت میں استحکام پرحکومت کا اظہار اطمینان

113

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے چینی کی قیمت میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکا کو مہنگائی اور معاشی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، 23اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اجلاس میں گندم، چینی، دالوں،چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔شوکت ترین نے چینی کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور پنجاب، خیبرپختونخوا کو آٹے کی رسد بہتر بنانے کی ہدایت کی۔