وفاقی کابینہ نے ای وی ایم کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے، سعید غنی

180

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای وی ایم کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے،

جس قانون پر کوئی فریق متفق نہ ہو وہ نافذ نہیں ہوسکتا، انتخابات کی فریق تمام سیاسی جماعتیں ہیں،ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں،سندھ کی اپوزیشن بھی وفاقی حکومت کی طرح اعلی پائے کی نالائق ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے پشاور میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کامیاب جلسے کے انعقاد پر پختون خواہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔۔

سعید غنی نے کہا کہ کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کو آئندہ انتخابات میں استعمال نہ کیا تو کوئی فنڈز نہیں دیئے جائیں گیسعید غنی نے کہا کہ وزیر اعظم مہنگائی کا ذمہ دار سندھ کو  قرار دے رہیہیں وہ سندھ کی ان تین شوگر ملوں کا نام بتائیں جن کی کرشنگ سندھ حکومت نے رکوائی ہو۔

سعید غنی نے دعوی کیا کہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے حوالے سے اپوزیشن کو کہا تھا کہ بل پیش ہو تو تجاویز دیں لیکن جب بل پیش ہوا تو وہ ایوان سے واک آٹ کرگئی۔۔ اگر اب بھی اپوزیشن تجاویز لائے تو ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں