پنجاب کے اسکولوں میںدرود شریف پڑھنے کی ہدایات جاری

125

لاہور( آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اسکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے بعد چیف سیکرٹری کو اسکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے متعلق مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔مراسلے کے
مطابق اسکولوں میں اسمبلی میں قومی ترانے سے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف پڑھا جائے گا۔