فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ خودکشی کر لی

110

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ ڈپریشن کی مریضہ تھی، طالبہ کے کمرے سے چوہے مار گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے طالبہ کی موت کی تصدیق کی گئی۔ طالبہ کی لاش زرعی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے برآمد ہوئی ، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔طالبہ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی،صبح کے وقت طالبہ سے متعلق معلوم ہوا تو ساتھی طلبہ کی جانب
سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ہاسٹل میں رہائش پذیر دیگر طلبہ سے بھی اس حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔جب کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق واضح ہوں گے۔