پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ سیکسٹین اسٹار سیمی فائنل میں پہنچ گئی

403

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ میں پہلے پری کوارٹر فائنل میں ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی اور پاک مسلم ایف سی مقررہ وقت میں ایک ،ایک گول سے برابر رہی تاہم پینلٹی کک پر ماشا یونائیٹڈ نے پاک مسلم ایف سی کو 5-4 سے شکست دے دی۔ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں واصف میموریل ایف سی نے گلشن سوکر کو 2-0 سے شکست دیدی ۔ اویس خان نے دونوں گول اسکور کئے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں شہباز محمڈن ایف سی کی ٹیم گرائونڈ نہ پہنچ سکی اور سیکسٹین اسٹار کو 3-0 سے واک اوور مل گیا اور وہ سیمی فائنل کیلئے کولیفائی کرگئی۔ الفلاح فٹبال گرائونڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کے رنگارنگ میلے میں شائقین فٹبال نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پلیئرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔پہلے میچ کے مہمان خصوصی محمد نذیر، جنرل سیکریٹری دارالشفاء ڈائلیسز نارتھ ناظم آباد تھے جبکہ دوسرے میچ کے مہمانِ خصوصی مارٹا وومن فٹبال کلب کے صدر رئیس خان تھے۔ اس موقع پر مہوی صدیقی اور کرکٹر محمد سمیع اور سابق نیشنل فٹبالر عثمان علی خان بھی موجود تھے۔