پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ایک دوسرے پر ووٹ خریدنے کے الزامات

253

لاہور ‘اسلام آ باد(آن لائن) پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کا ایک دوسرے پر ووٹ خریدنے کے الزامات۔لاہور کے حلقہ این اے133میںہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی خرید وفروخت کی پیپلزپارٹی کی بھی مبینہ وڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں،(ن)لیگ کے کارکن محمد عارف نے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت درج کرا دی جب کہ درخواست کے ساتھ مبینہ وڈیوز کوبھی بطور ثبوت جمع کرایاگیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک مبینہ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے وقت ایک عمارت جس پر پیپلز پارٹی کی قیادت اور امیدوار اسلم گل کابڑے سائز کا اشتہاری بورڈ آویزاں کے باہر مردوںکی قطار لگی ہوئی ہے ۔ اس وڈیو میںایک شخص کوگفتگوکرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جو نوجوانوںسے پیسے وصول کرنے کے حوالے سے سوال وجواب کررہا ہے اور بتایا جاتاہے کہ فی شناختی کارڈ2ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔ وائرل ہونے والی ایک دوسری مبینہ وڈیو میں عمارت کے اندر کے مناظر ہیںجہاںپر مرداورخواتین کی کثیر تعدادموجود ہے او ریہاں پر حاجی عامررضا عرف مولاجی اورعامر خان نامی افرادوڈیو ریکارڈ نگ کا بتاتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کررہے ہیںکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے فی شناختی کارڈ2ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔دوسری جانب لیگی کارکن محمد عار ف نے الیکشن کمیشن کوکارروائی کے لیے درخواست دے دی ہے جس میںموقف اپنایا گیا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے مرکزی انتخابی دفتر واقع پیکو روڈ اور مادر ملت روڈ پر فیصل میر کے ڈیرے ووٹ خریداری کے بڑے مراکز ہیں، ووٹروں کے شناختی کارڈ چیک کر کے ان کی مذہبی کتاب پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کا حلف لے کر فی کس 2ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلم گل اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور اسلم گل کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔علاوہ ازیں مسلم لےگ (ن) نے پےپلزپارٹی پر ووٹوں کی خرےد و فروخت کاالزام عاید کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول اس دھندے کا نوٹس لے کر اس کو فوری بند کرائےں۔ اےن اے 133کے ضمنی انتخاب مےں مسلم لےگ(ن) کی امےدوار شائستہ پروےز ملک کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی علی پروےز ملک نے وڈےو پےغام مےں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے حلقے میں ووٹوں کی خریدوفروخت کے مکروہ دہندہ کی مذمت کرتے ہےں،بلاول کو اس دھندے کا نوٹس لے کر اس کو فوری بند کرانا چاہیے ۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن سے قبل مبینہ طور پر ووٹ خریدنے سے متعلق وڈیو کانوٹس لے لیا ہے۔ ریٹرننگ افسر نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور آئی جی پنجاب پولیس کو مراسلہ بھیج کر 30 نومبر تک معلومات طلب کرلیں،اس سلسلے میں چیئرمین نادرا اور چیئرمین پیمرا کو بھی مراسلہ بھیجا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر وڈیو گردش میں ہے، وڈیو میں ووٹرز میں پیسے تقسیم اور حق میں ووٹ دینے کا حلف لیا جارہا ہے، ڈی سی لاہور اور آئی جی پولیس وڈیوکا فارنزک کرائیں اور صداقت معلوم کریں۔ریٹرننگ افسر نے ہدایت کی ہے کہ ڈی سی لاہور اور آئی جی وڈیو میں موجود افراد کی شناخت کرائیں اور وڈیو میں موجود افراد کا مکمل بائیو ڈیٹا فراہم کریں، اس عمارت کی بھی شناخت کریں جہاں یہ غیرقانونی اقدام ہوا اور غیرقانونی حرکات میں ملوث شخص کو گرفتار کر یں ۔ ادھروزےراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کی وڈیو شیئر کردی۔پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے (ن)لیگ پر لاہورسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں ووٹ خریدنے کاالزام لگاتے ہوئے وڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔مبینہ وڈیو کو معاون خصوصی شہباز گل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے کہا کہ یہ وڈیو دکھاتی ہے کہ (ن) لیگ کے لیے جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینا کیا ہے،یہ بے شرم ٹولہ ہے جس نے بہر صورت 2 نمبری کرنی ہے۔