پاک انڈونیشیا تعلقات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکا‘سفیرآدم ورمان

107

فیصل آباد (صباح نیوز) انڈونیشیا کے سفیر آدم ملاورمان توگیو نے کہا ہے کہ انڈونیشیا کی سرکردہ کاروباری خواتین اور فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے سلسلے میں انڈونیشیا کا سفارتخانہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔ فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر نگہت شاہد کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر آدم ملاورمان توگیو نے کہا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان مضبوط مذہبی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات ہیں جن سے ابھی تک پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو معاشی ترقی کے دھارے میں لا کر انڈونیشیا نے زبردست ترقی کی ہے‘ اس وقت انڈونیشیا کی خواتین سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ انڈونیشیا اس حوالے سے اپنے تجربے اور مہارت کو پاکستان سے بھی شیئر کر سکتا ہے۔