کورونا وبا، مزید 7 افراد جاں بحق، 411 مثبت کیسز رپورٹ

230

اسلام آباد( آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 411 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 598 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 411 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.92 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 7 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 704 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 83 ہزار 886 ہوگئی ہے۔