اومی کرون وائرس: مختلف ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندیاں عائد کردیں

505

کورونا کی نئی قسم کے باعث مختلف ممالک نے جنوبی افریقی ممالک سے آنے والی پروازوں پر پابندی عاید کردی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقی کورونا کی نئی قسم کو “اومی کرون” کا نام دے دیا، برطانوی ماہرین نے کورونا کی نئی قسم کو زیادہ پریشان کن وائرس قرار دے دیا۔

یورپ نے جنوبی افریقی ریجن کے ساتھ تمام سفری راستے منقطع کردیے جبکہ امریکا، کینیڈا، فرانس، ہالینڈ، مراکش یو اے ای اور بحرین نے بھی سفری پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ میں 5 دسمبر سے ہونے والا جونیئر وومن ہاکی ورلڈ کپ روک دیا گیا ہے۔