مہنگائی بد امنی، غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، مولانا عبدالواسع

216

جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں ہے وہ شکست کھاچکی ہے ویسے بھی عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبانے والی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔

پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاج تاریخ ساز ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے لورالائی  کے کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صوبہ بھر میں اپنی قوت کا مظاہرہ کریگی ملک میں مہنگائی بد امنی اور غیر قانونی اقدامات کا ڈٹ کا مقابلہ کرینگے اس جنگ کو ضرور جیتیں گے۔