کراچی اور حیدر آباد میں دودھ کی قیمت کا تعین کردیا گیا

250
 کیمیکل سے تیار کردہ دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

کراچی:کراچی اور حیدر آباد میں دودھ کی قیمت کا تعین کردیا گیا، سرکاری تخمینہ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے ساتھ جاری کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن 133 روپے فی لیٹر متعین کی ہے جبکہ حیدر آباد کے لیے دودھ کی فی لیٹر کاسٹ آف پروڈکشن 127 روپے فی لیٹر متعین کی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت ڈیری فارمرز کا منافع 26.60 روپے فی لیٹر شامل کر کے 159.60 روپے فی لیٹر اور 19 روپے فی لیٹر کرایہ، ہول سیلرز اور ملک ریٹیلرز کے منافع کے ساتھ 178.60 روپے فی لیٹر ہوگی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی نے اگر 24 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کردیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے عوامی نمائندگی کے بغیر ڈیری فارمرز کے لیے دودھ کی پیداواری لاگت تیار کی ہے، پیداواری لاگت میں صارفین کے حقوق کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا اور مبینہ طور پر ڈیری فارمرز کی مرضی و منشا کے مطابق قیمت کا تعین کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈیری فارمرز عدالتی احکامات کے خلاف دودھ 94 روپے فی لیٹر کے بجائے 140 روپے فی لیٹر فروخت کر رہے ہیں، ڈیری فارمرز سنہ 2018 سے انتظامیہ کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ پر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔