حکمران گوادر کی عوام کے حقوق دینے کے لیے عملی اقدامات کریں،رہنما جماعت اسلامی

270

گوادر:جماعت اسلامی کے صوبائی امیر عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران گوادر کی عوام کے حقوق دینے کے لیے عملی اقدامات کریں، حکمران اسلام آباد میں بیٹھ کر ہمیں آئین سمجھاتے ہیں آئین میں کہاں لکھا ہے کہ اپنے لوگوں کو بھوکا مار دیا جائے۔

گوادر کو حق دو تحریک کے دھرنے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر دھرنے میں بیٹھے لوگوں کے مطالبات جائز اور آئینی ہیں، ہمیں حکمرانوں سے بہت بہتر ملکی آئین کا پتا ہے، آئین میں خوردونوش کے اشیا کو بند کرکے عوام کو بھوکا مارنے کا زکر کہیں پر نہیں لکھا ہے۔

 انہوں نے کہا دھرنے میں موجود لوگوں نے حکومتی رٹ کو چیلینج نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی تنکا ہلا ہے لیکن اس کے باوجود حکمران اسلام آباد میں بیٹھ کر ہمیں آئین سمجھاتے ہیں۔

 انہوں نے کہا پاک ایران بارڈر کی بندش سے چھ اضلاع کی عوام براہ راست متاثر ہوئے ہیں لیکن حکومت کو یہ سب نظر نہیں آتا مکران کے لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ایرانی بارڈر ہے لیکن وہاں پر بندش لگا کر پورے مکران کو بھوکا مارا جارہا ہے اتنے سال گزر گئے مکران کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا نہیں کیے گئے۔