تعلیمی بورڈحیدرآباد نے اسناد کی فیسوں میں اضافہ کردیا

517

حیدرآباد: تعلیمی بورڈحیدرآباد نے اسناد کی فیسوں میں اضافہ کردیا ، ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے اپنے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت ِ سندھ سے گرانٹ بڑھوانے کے بجائے اپنے ایک فیصلہ میں بورڈ سے جاری ہو نے والی اسناد کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔

 بورڈ کے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق مارکس سرٹیفیکٹ کی فیس 4سو روپے سے بڑھا کر 6سو روپے کردی گئی ہے پاس سرٹیفیکٹ کی فیس 3سو روپے سے بڑھاکر 450روپے کردی گئی ہے۔

 ویریفیکیشن سرٹیفیکٹ کی فیس 12سو روپے سے بڑھا کر 18سو روپے کردی گئی ہے مائیگریشن سرٹیفیکٹ کی فیس 16سو روپے سے بڑھا کر24سو روپے کریکشن سرٹیفیکٹ کی فیس 7سو روپے سے ایک ہزار روپے بڑھائی گئی ہے پکا سرٹیفیکٹ کی فیس 12سوسے بڑھا کر 22سو روپے اور ڈپلیکیٹ سرٹیفیکٹ کی فیس 2ہزار روپے سے بڑھاکر 33سوروپے مقرر کی ہے نئی فیسوں کی وصولیابی اسی ماہ 22نومبر سے شروع کی جائے گی۔