کراچی بار ایسوسی ایشن کے بجلی کے بلز کی عدم ادائیگی کے تنازع ،بجلی کنکشن منقطع کرنے کے عبوری حکم نامہ میں توسیع  

282

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے بجلی کے بلز کی عدم ادائیگی کے تنازع سے متعلق درخواست پر بجلی کنکشن منقطع کرنے کے عبوری حکم نامہ میں توسیع کردی۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے بجلی کے بلز کی عدم ادائیگی کے تنازع سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی و دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ نعیم قریشی نے موقف دیاکہ تنازع کے باعث بل ساڑھے 6 کروڑ تک پہنچ چکا۔ حیدر امام رضوی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی بار کے بلز ورکس ڈپارٹمنٹ ہی ادا کرتا ہے۔ کراچی بار کیسے بجلی کے بلز ادا کرے۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ورکس ڈپارٹمنٹ کہتا ہے کہ بار ہماری زمہ داری نہیں۔ اس تنازع میں ہمیں بل ادا نہیں کیے جا رہے۔ کم از کم واجبات نہیں تو کرنٹ بل تو ادا کیے جائیں۔ عدالت نے کراچی بار کے وکلا کو تمام بار ایسوسی ایشنز کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دستاویزات کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے کراچی بار کی بجلی کنکشن منقطع کرنے کے عبوری حکم نامہ میں توسیع کردی۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو 9 دسمبر تک کراچی بار کی بجلی منقطع کرنے سے روک دیا۔