فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر غیر مشروط معافی مانگ لی

200

 وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پر غیر مشروط معافی  مانگ لی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف توہین کمیشن کیس کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف شو کاز نوٹس کے معاملے پرالیکشن کمیشن میںممبر کمیشن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں سماعت ہوئی اس موقع پر اعظم سواتی کے معاون وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ وکیل علی ظفر راستے میں ہیںاور کل تک ہم جواب جمع کرا دیں گے جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ آپ جواب تو جمع کرا دیں اگر آئندہ سماعت پر جواب جمع ہوا یا نہیں تو چارج فریم کر دیں گے جس کے بعد کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی گئی الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات : فواد چوہدری کے خلاف شوکاز نوٹس پر سماعت کے موقع پر وفاقی وزیر خود کمیشن کے سامنے پیش ہوئے انہوں نے کہاکہ میں حاضر ہوا ہوں کہ میں جواب کے چکروں میں نہ پڑوں انہوں نے کمیشن سے استدعا کی کہ میری درخواست ہے کہ اس کیس کو ختم کر دیں انہوں نے کہاکہ میں خود بھی ایک وکیل ہوں اور حکومت کا ماوتھ پیس ہوںانہوں نے کہاکہ میں نے کسی کو گالی نہیں دی ہے اور میری معذرت قبول کریں جس پر کمیشن کے ممبر نے کہاکہ آپ تحریری طور پر معافی نامہ لکھ کر دے دیںجس پر فواد چوہدری نے کہاکہ ٹھیک ہے میں معافی نامہ جمع کرا دیتا ہوں۔