ہندوتوا کا جہادی اسلام سے موازنہ کرنے پر کانگریس کا اپنے لیڈر سے اظہار برأت

1327

نئی دہلی : کانگریس لیڈر سلمان خورشید کی نئی کتاب پر ان کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کی گئی ہے اور کانگریس کے سینئر رہنما بھی خورشید کی اس بات سے کنارہ کشی اختیار کرنے لگے ہیں۔

کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے اس بات کو مبالغہ آرائی قرار دیا ہے اور کہا کہ ہندوتوا کا جہادی اسلام سے موازنہ پوری طرح سے غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ہم بھلے ہی ایک سیاسی نظریہ کے طور پر ہندوتوا سے متفق نہ ہوں لیکن اس کو جہادی اسلام سے جوڑنا حقیقت میں غلط اور مبالغہ آرائی ہے۔

سلمان خورشید نے اپنی نئی کتاب سن رائز اوور ایودھیا ، نیشن ہڈ ان آور ٹائمز میں کہا ہے کہ ہندتوا سادھو سنتوں کے سناتن اور قدیم ہندو مذہب کو الگ کررہا ہے جو ہر طرح سے دہشت گرد تنظیموں داعش اور بوکوحرام کی طرح ہے۔