افغان مرد، خواتین اور بچوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، مشیر قومی سلامتی

222

قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ افغان مرد، خواتین اور بچوں کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے،طالبان کو تعمیری مذاکرات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی خلا اور عدم استحکام دہشت گرد تنظیموں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ جمعہ کو افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کی سربراہی میں 5 رکنی امریکی وفد نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی ہے۔ اس دوران ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ دنیا کو ایسا نظام واضح کرنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے افغانوں تک امداد سردیوں سے پہلے پہنچ سکے،طالبان کو تعمیری مذاکرات میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، سیاسی خلا اور عدم استحکام سے جو خلا پیدا ہو گا وہ دہشت گرد تنظیموں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔واضح رہے کہ دونوں اطراف کی جانب سے تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔