چین میں ریکارڈ برف باری سے نظام زندگی شدید متاثر

278
چین: برف باری نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے شمال مشرقی حصے میں ریکارڈ برف باری ہوئی۔صوبے لیاوننگ میں اب تک کی سب سے زیادہ برف باری ہوئی، جس سے کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ٹرین سروسز بھی متاثر ہوئیں۔ صوبے جیلنگ اور لیاؤننگ میں برفانی طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لیاؤننگ میں 21انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 ڈگری تک گر چکا ہے۔