یوکرائن: مہاجرین کو روکنے کے لیے سرحدی محافظوں کی مشقیں

248
یوکرائن: محافظ دستہ مہاجرین بحران کے تناظر میں سرحد پر مشقیں کررہا ہے

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ سرحدی محافظوں، پولیس اور نیشنل گارڈز کی مشترکہ مشقوں کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ اعلان کے مطابق یہ مشقیں بیلا روس میں پیدا مہاجرین کے بحران کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب امریکا نے یوکرائنی سرحدوں پر روسی فوج کی سرگرمیوں کو ایک سنگین غلطی قرار دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب سے واشنگٹن میں ملاقات کے دوران روسی فوج کی نقل و حرکت پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔دوسری جانب پولینڈ نے مہاجرین کی سرحد عبور کر نے ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔