بیلاروس کی یورپ کو گیس کی فراہمی منقطع کرنے کی دھمکی

302
منسک: صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کابینہ سے خطاب کررہے ہیں

منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے پابندیوں کا نفاذ کیا تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا اور گیس کی فراہمی منقطع کردی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیلا روس یورپ کو گرم رکھتا ہے اور اس کے باوجود انہیں دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہے۔ واضح رہے کہ یمال یورپ پائپ لائن روس سے بذریعہ بیلاروس پولینڈ پہنچتی ہے۔ لوکاشینکو نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پر موجود مہاجرین کو اسلحہ اور بارودی مواد کی ترسیل جاری ہے، جو اشتعال انگیزی کا سبب بن سکتی ہے۔ بیلا روس کے صدر نے مشرقی یوکرائن کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی پر سوال بھی کھڑا کیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے بیلا روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ یورپی یونین کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے ہائبرڈ حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔