مسجد نبوی: خواتین کو ریاض الجنہ میں داخلے کی اجازت

277

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت کی جانب سے مسجد نبوی کے حصے ریاض الجنہ میں رات کے وقت خواتین کو آنے کی اجازت مل گئی۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خواتین بابِ عثمان گیٹ نمبر 24 اور بابِ مکہ گیٹ نمبر 37 سے ریاض الجنہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ مسجد نبوی کی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ خواتین زیارت اور نماز کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں۔