سعودی عرب میں غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری

171

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے باصلاحیت غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے فرمان جاری کیا گیا، جس کے مطابق منفرد صلاحیتوں اور نایاب شعبوں سے وابستہ غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دی جائے گی۔ شاہی فرمان کے مطابق شریعت، طب اور سائنس میں نمایاں کارکردگی والے غیر ملکی افراد سعودی شہریت کے اہل ہوں گے۔ اس کے علاوہ ثقافت،کھیل اور ٹیکنالوجی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی بھی سعودی شہریت حاصل کرسکیں گے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا کہ سعودی شہریت وژن 2030 کی پالیسی کے تحت پیش کی جارہی ہے۔