سوڈان: سیاسی اتحاد کا فوج کے ساتھ بات چیت سے انکار

136

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے سیاسی اتحاد نے فوجی بغاوت کے سربراہ سے بات چیت کرنے کی پیشکش مسترد کر دی۔ سیاسی اتحاد نے 2019ء میں عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد فوج کے ساتھ عوامی حکومت کی بحالی کا معاہدہ کیا تھا۔ برطرف عبداللہ حمدوک نے اسی معاہدے کے تحت وزیر اعظم کا منصب سنبھالا تھا۔ سیاسی اتحاد کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد اب بھی عبداللہ حمدوک کی حمایت کرتاہے۔