شاہ فیصل کالونی پولیس کی ماوا گٹکا فروشوں کے خلاف کاروائی

528

ایس یس پی کورنگی شاہ جہان خان و ایس پی شاہ فیصل کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا تیار کرنے اور فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے ایک ملزم بنام ننھے ولد محمد یامین کو گرفتار کیا جبکہ اسکا دوسرا ساتھی جسکا نام گرفتار ملزم نے مظہر عرف مظہر پارٹ موقع سے فرار ہوگیا ۔ملزم ننھے ولد محمد یامین سے 150 عدد گٹکا ماوا پڑیاں ، ملزم مظہر ولد مظہر پارٹ 40 عدد پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرلیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 769/2021 بجرم دفعہ 4/8 گٹکا ماوا ایکٹ 2019 کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا۔ ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔