مقبوضہ جموں کشمیر میں موسم سرما کی آمد،پہاڑی علاقوں میں برف با ری

575

بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں موسم سرما شروع ہوا ہے اور سردیوں میں آے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔سردیوں سے بچنے کیلئے لوگوں نے تیاریاں شروع کر دی ہے ۔ کشمیر میڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں لوگ موسم سرما کی تیاریوں میں مصروف ہیں یہاں کے لوگ سیب کے درختوں کی شاخ تراشی کرکے شاخوں کو جمع کرتے ہیں جس کے بعد جلا کر ان سے کوئلہ حاصل کرتے ہیں۔ کوئلے کو موسم سرما کے لئے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔مقبوضہ وا دی میں موسم سرما میں بھاری برسات اور برفباری کی وجہ سے عوام کو شدید مسا ئل سے دو چار ہو نا پڑتا ہے ، وہیں بجلی اور اسکی وجہ سے پانی کی سپلائی میں رکاوٹ آنے پر لوگ گونا گوں مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ درجہ حرارت منفی تک گرنے کی وجہ سے پانی کی پایپیں منہدم ہونے سے پانی بھی بند ہو جاتا ہے اور لوگوں کو کافی زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔