پیپلزپارٹی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے موخرکرنے کو حکومت کی بزدلی قرار دیدیا

240

 پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنے پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشگی اپنی شکست دیکھ کر حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس مخر کرکے راہِ فرار اختیار کرلی اورپارلیمان میں دو مرتبہ عددی اعتبار سے شکست کے بعد حکومت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ شازیہ مری نے کہا ک وزیراعظم پارلیمان میں اپنی اہمیت کھوچکے ہیں اورحکومتی اراکین تک کی مکمل حمایت عمران خان کو دستیاب نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمان خود حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں، اب عمران خان کا چل چلا ہے جبکہ عمران خان نہ عوام کا سامنا کرسکتے ہیں اور نہ پارلیمان میں عوامی نمائندوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔