مصطفی نواز کھوکھر نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر عوامی ریفرنڈم کی تجویز دے دی

223

پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)سے مذاکرات پر عوامی ریفرنڈم کرانےکی تجویز دے دی۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48کے تحت ریفرنڈم پر غورکیا جاسکتا ہے، قوم کو ‘ہاں’ یا ‘ناں’ میں فیصلہ کرنے دیا جائے ۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات عوامی اہمیت کا معاملہ ہے، یہ فیصلہ کوئی بھی فرد یا حکومت یکطرفہ طور پر نہیں کرسکتی۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ حکومت کس طرح عام معافی کا اعلان کرسکتی ہے ، اے پی ایس کے متاثرہ خاندانوں کوانصاف کب ملے گا؟