لیسکو میں کروڑوں روپے مالیت کے ٹرانسفارمرز کے غائب ہونے کے اسکینڈل کا انکشاف

361

لیسکو میں کروڑوں روپے مالیت کے ٹرانسفارمر ڈسٹری بیوشن پر اسرار طور پر غائب ہونے کا سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد لیسکو حکام نے معاملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکو کی مختلف سب ڈویژنوں سے مختلف وجوہات کی بنا پر اتارے گئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کو لیسکو کے سٹور میں جمع نہیں کروایا گیا۔ پر اسرار طور پر غائب کئے گئے ڈسٹربیوشن ٹرانسفارمرز کی مالیت 7 کروڑ 28 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو حکام نے تمام سب ڈویژنوں سے غائب ہونے والے ٹرانسفارمرز کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور ریکارڈ فراہم نہ کرنے والی سب ڈویژنوں کے ڈسٹری بیوشن ونگ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔