پارلیمان کا مشترکہ اجلاس جلد طلب اوراوورسیز کو انٹرنیٹ ووٹنگ کا حق بھی دیا جائیگا،فیصل جاوید

147

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس جلد طلب کیا جائے گا ،اوورسیز کو انٹرنیٹ ووٹنگ کا حق بھی دیا جائیگا۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کھلے دل کا مظاہرہ کیا اور اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر انتخابی اصلاحات پر مشاورت کا موقع دیا ،بتائیں الیکٹرونک ووٹنگ میں کیا خرابی ہے،نشاندہی کریں، سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس جلد طلب کیا جائے گا ،اوورسیز کو انٹرنیٹ ووٹنگ کا حق بھی دیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ کے تمام پی ٹی آئی اور اتحادی اراکین سے ملاقات کی،انتخابی اصلاحات کے حوالے سے سب کو اعتماد میں لیا، تمام اراکین نے وزیراعظم کو پرزور حمایت کا یقین دلایا ،آنے والے دنوں میں انتخابی اصلاحات کا بل بھرپور حمایت کے ساتھ پاس کیا جائے گا ۔